26 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 20:35
زمین جیسے 92 فی صد سیاروں کا جنم لینا ابھی باقی ہے،ناسا
جیو نیوز - واشنگٹن.......امریکی خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ زمین جیسے سیاروں کی طرح کے ممکنہ 92 فی صد سیاروں کا جنم لینا ابھی باقی ہے۔ہبل اسپیس ٹیلی اسکوپ اورکیپلر آبزرویٹری کے ڈیٹا کو استعمال کرنے والے ماہرینِ فلکیات نے کہا ہے کہ انہوں نے اندازاً 10 ارب برس پیچھے کے منظرنامے پر نگاہ ڈالی ہے۔
جب ستارے ابھی تیزی کے ساتھ بن رہے تھے۔ اِس منظر کو دیکھتے ہوئے، وہ کہتے ہیں کہ ہمارا نظام شمسی 4.6 ارب برس قدیم ہے۔اْنھوں نے کہا کہ ستارے پیدا ہونے کا عمل سست ضرور ہوا ہے۔ تاہم، ہیلئم اور ہائڈروجن کی کافی مقدار باقی ہے، جس سے یہ بات یقینی ہے کہ آئندہ بڑی طویل مدت تک ستارے اور سیارے بننے کا سلسلہ جاری رہیگا۔
میری لینڈ کے شہر بالٹی مور میں قائم اسپیس ٹیلی اسکوپ سائنس انسٹی ٹیوٹ کی محقق، مولی پیپلز نے ایک بیان میں کہا ہے کہ بگ بینگ کے بعد ابھی کافی مواد باقی ہے جس سے’’کہکشائیں‘‘ اور اِس سے بھی آگے مستقبل میں مزید سیارے بنتے رہیں گے۔
وقت کا عنصر نئے ستاروں اور سیاروں کے بننے کے لیے سازگار ہے۔ناسا نے کہا ہے کہ کائنات کا آخری ستارہ آج سے 100 کھرب سال بعد وجود کھو دے گا۔