تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 1:59

جان کیری سےملاقات کےبعدشاہ سلمان کا روسی صدرکو فون

جیو نیوز - ریاض......سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور روسی صدر ولادمیر پیوٹن نے ٹیلی فون پر شام کی صورتحال تبادلہ خیال کیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو ٹیلی فون کیا اور شام کے بحران پر تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے 4 ملکی مذاکرات سمیت شام کے بحران کے حل سے متعلق تمام معاملات پر غور کیا۔

امریکا،روس،سعودی عرب اورترک وزرائےخارجہ کےدرمیان گزشتہ ہفتےویانامیں ملاقات بھی ہوئی تھی۔

دونوں رہنماؤں نے فلسطین اسرائیل بحران پر بھی تبادلہ خیال کیا اور مقبوضہ بیت المقدس میں بگڑتی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.