27 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:59
میکسیکو:سمندری طوفان’’پیٹریشیا‘‘ نے تفریحی مقامات کا حلیہ بگاڑ دیا
جیو نیوز - میکسیکو سٹی........میکسیکو میں آنے والے سمندری طوفان "پیٹریشیا" نے تفریحی مقامات کا حلیہ بگاڑ گیا،دنیا کے مہنگے ساحل کارآئز پربنے لگژزی بنگلے بھی کھنڈر بن گئے۔
میکسیکو میں آئےسمندری طوفان پیٹریشیا نے جہاں عام لوگوں کو متاثر کیا وہیں دنیا کے امیر ترین افراد کے لئے بھی مشکلات کھڑِی کر دی ہیں ۔انہیں اب میکسیکو کے ساحل میں تفریح کے بجائےکوئی اور اسپاٹ ڈھونڈنا ہو گاکیوں کہ معروف ساحل کارآئز پر بنے درجنوں لگژری ریزورٹس اب کھنڈر بن چکے ہیں۔
دو سو سڑسٹھ کلومیڑ فی گھنٹے کی رفتار سے چلنے والی ہواوں نے ان ریزورٹس کا حالیہ بگاڑ دیا ہے،طوفان سے کئی بنگلوں کی چھتیں اڑ گئیں،ٹائلز اکھڑ گئے،ناریل کے درخت گر گئے،دیواروں میں داڑاڑیں پڑ گئیں،سوئمنگ پول کا حلیہ بگڑ گیا،سیڑھیوں پرپتھروں اور اینٹوں کے ڈھیر لگ گئے۔
برانڈڈ اشیاء سے سجے ان ریزوٹس کا ایک رات کا کرایہ بارہ ہزار ڈالر ہے،طوفان آنےسے پہلے یہاں کئی پاپ اسٹارز،میکسیکو کی اہم شخصیات ،یورپی شاہی گھرانے سے تعلق رکھنے والے افراد مقیم تھے جنہیں بعد میں محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا تھا۔