تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:25

شمالی کوریا کا چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ

جیو نیوز - پیانگ یانگ......شمالی کوریا نے چھوٹے ایٹمی ہتھیار تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جنھیں بیلسٹک میزائلوں پر نصب کیا جاسکتا ہے ۔

شمالی کوریا کے سرکاری میڈیا نے تصاویر شائع کی ہیں جن میں شمالی کوریا کے لیڈرکم جونگ ایٹمی میزائلوں کے پاس کھڑے ہیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ تصاویر سے شمالی کوریا کے دعوے کی توثیق کرنا ناممکن ہے جبکہ ماضی میں بھی شمالی کوریا کے ایسے دعوئوں پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جاتا رہا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.