تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:57

ابوظبی میں شدید ترین بارش، برسوں کا ریکارڈ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - ابوظبی......ابوظبی میں شدید ترین بارش کے باعث کئی درخت جڑوں سے اکھڑ گئے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک جام ہوگیا،بارش نے برسوں پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

ابوظبی میں بارش کے باعث پاکستانی سفارت خانے کا مرکزی گیٹ بھی ٹوٹ گیا اور چھتوں پر لگے ڈش اینٹینا تیز ہواؤں سے اڑ گئے۔

تیز ہوا اور شدید بارش کی وجہ سے لوگوں کے معمولات زندگی متاثر ہوئے ہیں جبکہ لوگوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت جاری کردی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.