تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:34

اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی جاں بحق

جیو نیوز - بیت المقدس...........مقبوضہ بیت المقدس اور تل ابیب میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے تین فلسطینی جاںبحق ہوگئے ۔

عرب ٹی وی کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس کا قدیمی شہر میں دو موٹرسائیکل سوار فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کردی جس پر دونوں جانب سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور نتیجے میں دونوں فلسطینی حملہ آور جاںبحق ہوگئے ۔فائرنگ کے اس تبادلے میں ایک راہ گیربھی شدید زخمی بھی ہوا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی دار الحکومت تل ابیب کا ساحلی علاقہ جافا میں ایک چاقو بردار فلسطینی نے سیاحوں پر حملہ کرکے ایک امریکی سیاح کو ہلاک اور ایک درجن سے زائد کو زخمی کردیا۔ موقع پر موجود اسرائیلی پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔

گزشتہ سال اکتوبر کے مہینے سے اسرائیلی فائرنگ کے نتیجے میں 179 فلسطینی جاںبحق ہوئے جبکہ فلسطینیوں کے حملوں میں 35 اسرائیلی بھی ہلاک ہوچکے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.