8 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:35
عالمی بحران حل کرنےکیلئےدنیاکوروس کی ضرورت ہے،جرمن وزیرخارجہ
جیو نیوز - برلن .........جرمن وزیرخارجہ فرینک والٹراشٹائن مائرنےاعتراف کیا ہے کہ عالمی بحران حل کرنےکےلیےدنیاکوروس کی ضرورت ہے۔
ایک اخبارکوانٹرویو میں جرمن وزیرخارجہ نے کہا کہ روس کےبغیرشام کےسیاسی حل پرپیشرفت ممکن نہیں تھی اور نہ ہی روس کوشامل کیےبغیر یوکرائن کے منسک سمجھوتےپرعمل ہوتا۔اشٹائن مائرنے کہا کہ روس کےبغیرایران سےنیوکلیئرڈیل بھی ممکن نہیں تھی۔
جرمن وزیرخارجہ نے واضح کیا کہ اگرعالمی مسائل حل کرناہیں تو ہم چاہیں یانہ چاہیںمگر ہمیں روس کی ضرورت رہے گی۔