تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:56

ایران کے میزائل تجربے :خبر کی تحقیقات کررہے ہیں ،امریکہ

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکہ نے کہا ہے کہ ایران کے میزائل تجربے کی خبروں کی تحقیقات کی جارہی ہے،تہران کے میزائل پروگرام کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے یک طرفہ طریقوں کا سختی سے اطلاق جاری رکھیں گئے۔

غیر ملکی میڈیاکے مطابق ایران کی جانب سے فوجی مشقوں کے دوران بیلاسٹک میزائل کے متعدد نئے تجربات کے ردعمل میں امریکی محکمہ خارجہ کے تر جمان مارک ٹونر کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے میزائل پروگرام کے خطرے سے نمٹنے کے لیے اپنے یک طرفہ طریقوں کا سختی سے اطلاق جاری رکھے گا۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کے میزائل تجربے کی خبروں کی تحقیقات کی جارہی ہے۔ اطلاعات درست ہوئی تو اس معاملے کو سلامتی کونسل میں اٹھایا جائے گا۔ اس حوالے سے اقوام متحدہ کا کہنا ہے کہ ایران نے یہ تجربات کر کے سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کی ہے۔

امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر پال ریان کا کہنا ہے کہ امریکی کانگریس ایران کیخلاف نئی پابندیوں کیلیے دباجاری رکھے گی۔ دوسری جانب ایران کا کہنا ہے کہ اس کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہیں اور وہ میزائل کے حوالے سے کام جاری رکھے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.