تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:53

شدت پسند فرانسیسی شہری مراکش میں گرفتار

جیو نیوز - رباط..........ایک مبینہ شدت پسند فرانسیسی شہری کو مراکش پہنچنے پر ہوائی اڈے پر حراست میں لے لیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مقامی حکام نے بتایا کہ اس شخص کے سامان سے چھرے اور گیس کی بوتل بھی برآمد کی گئی ہے۔ حکام کا کہناتھا کہ اس 31 سالہ شخص کو اس سے قبل فرانس میں بھی نظربند رکھا گیا تھا۔

مراکش کے حکام نے بدھ کے روز بتایا کہ یہ شدت پسند مغربی فرانسیسی شہر نانتے سے ایک نجی فضائی کمپنی کے طیارے کے ذریعے مراکش کے فیض نامی ہوائی اڈے پر پہنچا تھا، جہاں اسے حراست میں لے لیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.