9 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:42
برطانوی عدالت نےچوری کے5ملزمان کو 7سال قید سنادی
جیو نیوز - لندن......برطانوی عدالت نےچوری کا الزام ثابت ہونے پر5ملزمان کو 7سال قید سنادی۔
برطانیہ میں دو ارب روپے سے زائدکی چوری کرنے والوں کو سات،سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ،گذشتہ سال لندن کے ہیٹن گارڈن میں ، 5 افراد نے کنکریٹ دیواروں میں سوراخ کر کے 70 سے زائد لاکرز کا صفایا کر دیا تھا
لاکرز میں نقدرقم اور زیورات موجود تھے،عدالت نے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پانچوں ملزمان کو سات،سات سال قید کی سزا سنائی ۔