9 مئی 2016
وقت اشاعت: 18:14
عرب لیگ کا 4 ممالک میں دفاتر بند کرنے کا فیصلہ
جیو نیوز - منامہ.......... عرب لیگ نے جنوبی سوڈان، جنوبی افریقہ ، مالٹا اور ترکی میں موجود دفاتر کو بند کر نے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق منامہ میں بحرین کی زیر قیادت شروع ہونے اجلاس میںعرب لیگ کے مستقل اراکین نے 4 ممالک میں دفاتر کو بند کرنے سے متعلق بل کو منظور کر لیا ہے۔ بل کی منظوری کے بعدجنوبی سوڈان، جنوبی افریقہ ، مالٹا اور ترکی میں موجود دفاتر کو بند کر دیا جائے گا ۔
تاہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مستقل رکن امریکا، برطانیہ، فرانس، روس اور چین کے دفاتر کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تنظیموں کی موجودگی والے برسلز، جنیوا، ویانا اور روم کے نمائندہ دفاتر کو کھلا رکھا جائے گا۔عرب لیگ کے نائب سیکرٹری جنرل احمد بن حِلو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ فیصلہ سیاسی نہیں ہے بلکہ بچت کے نقطہ نظر سے4 ممالک کے دفاتر کو بند کیا جائے گا ۔