9 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:13
فلوریڈا :کمسن بچے سے بندوق چل جانے سے ماں شدید زخمی
جیو نیوز - واشنگٹن............ امریکی ریاست فلوریڈا میں 4 سالہ بچے سے حادثاتی طور پر بندوق چل جانے سے اس کی ماں شدید زخمی ہو گئی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 31 سالہ جیمی گلٹ ہائی وے پر اپنے بیٹے کے ہمراہ تھی کہ بندوق چل جانے سے گولی سیٹ کوشن سے ہوتی ہوئی اس کی ماں کی کمر میں جا لگی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔پولیس نے کہا ہے رخمی ہونے والی خاتون بیان دینے کے قابل نہیں تاہم اس کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں اور خاتون کو ممکنہ طور پر الزامات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔