تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:29

پاکستان القاعدہ ،طالبان اور داعش کا بیک وقت مقابلہ کررہا ہے،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن...........امریکہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کا ایک مرتبہ پھر اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اورایک ہی وقت میں القاعدہ،تحریک طالبان پاکستان اور داعش کامقابلہ کرنے میں مصروف ہے ۔

حقانی نیٹ ورک افغانستان میں امریکی افواج کے لئے بڑا خطرہ ہے ،اسکے خلاف فیصلہ کن اقدامات کی ضرورت ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکہ سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل لائیڈ جے آسٹن نے سینیٹ کی آرمڈ سروس کمیٹی کے ساتھ کانگریس کی ایک سماعت کے دوران بریفنگ دی ۔

جنرل آسٹن نے کہاکہ پاکستانی فوج افغان بارڈر پر قبائلی علاقوں میں دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہوں کے خاتمے کے لئے سنجیدہ کوششیں کررہی ہے اورایک ہی وقت میں القاعدہ،تحریک طالبان پاکستان اور داعش کامقابلہ کرنے میں مصروف ہے

جنرل آسٹن نے حقانی نیٹ ورک کو افغانستان میں امریکی افواج کے لئے بڑا خطرہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو حقانی نیٹ ورک کے خلاف فیصلہ کن اقدامات کرنے کی ضرورت ہے، امریکہ افغانستان میں مصالحاتی عمل کے لئے پاکستان کی کوششوں کے نتیجے میں دونوں ممالک کے تعلقات میں بہتری کی حمایت کرتاہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.