9 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:45
کیر ی کا ایرانی ہم منصب سے رابطہ ، میزائل تجربات پر تشویش
جیو نیوز - واشنگٹن ..........امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف کو ٹیلیون کرکے میزائل تجربات پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے واشنگٹن میں میڈیا بریفنگ میں کہا کہ جان کیری نے ایرانی ہم منصب کو تہران کو اس کے وعدوں کی یاد دہانی کرائی۔انہوںنے کہاکہ تہران ایسا کام نہ کرے کہ ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہو۔
جان کربی نے کہاکہ جان کیری نے نہ صرف ایران کو امریکی تشویش سے آگاہ کیا بلکہ خبردار کیا کہ میزائل تجربات سے ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے جس سے تہران پر ایک مرتبہ پھر عالمی پابندیاں لگ سکتی ہیں۔