تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:17

لشکر طیبہ اور جیش محمد:امریکہ اوربھارت کا قریبی تعاون پر اتفاق

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکہ اوربھارت نے لشکر طیبہ اور جیش محمد کے خلاف لڑائی میں قریبی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔

گزشتہ ہفتے پاکستان کے ہمراہ جاری ہونے والے ایک مشترکہ بیان میں امریکہ نے مسئلہ کشمیر کے پر امن تصفیے پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ کشیدگی کم کرنے کیلئے خطے کی ’تمام پارٹیاںبرداشت کا مظاہرہ کریں۔

تاہم امریکہ کی قومی سلامتی مشیر سوزن رائس اوربھارتی سیکریٹری خارجہ سبرامنیم جے شنکھر کے درمیان ملاقات کے بعد وائٹ ہاؤس نے کشمیر میں سرگرم عسکریت پسند گروہوں سے نمٹنے کیلئے بھارت کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔

وائٹ ہاؤس میں ہونے والی رائس جے شنکھر ملاقات میں لشکر طیبہ اور جیش محمد سمیت دوسرے گروہوں کیخلاف امریکہ اور انڈیا کے تعاون پر غور کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے مستقبل قریب میں ہونے والی ایٹمی سیکیوٹی کانفرنس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، کانفرنس میں پاکستان اور انڈیا کے وزرائے اعظم کی شرکت متوقع ہے۔

واشنگٹن میں سفارتی مبصرین کے مطابق امریکہ نے دو علیحدہ بیانات کے ذریعے پاکستان اور انڈیا کو پیغام دیا کہ وہ دونوں کے ساتھ ہی تعلقات برقرار رکھنے کا خواہاں ہے۔بیانات سے معلوم ہوتا کہ امریکہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان مختلف مسائل پر اپنی پالیسی کے رہنما اصولوں کے مطابق ہی ردعمل دکھائیگا۔

جے شنکھر نے محکمہ خارجہ اور محکمہ کامرس کے حکام سے ملاقاتیں کی تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.