تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:58

ایران کے خلاف ہنگامی حالات کے امریکی قانون میں پھر توسیع

جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکی صدر باراک اوباما نے ایران کے خلاف ہنگامی حالت کے قانون میں ایک بار پھر توسیع کر دی ہے۔

واشنگٹن سے موصول ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق صدرباراک اوباما نے ایران کے خلاف ہنگامی صورتحال کے قانون میں مزید ایک سال کی توسیع کر دی ہے۔ انہوں نے امریکی ایوان نمائندگان اور سینیٹ کے سربراہوں کے نام ایک مراسلے میں لکھا ہے کہ ایران کے خلاف امریکا کی ہنگامی صورتحال 15مارچ 2016 کے بعد بھی باقی رہے گی۔

انہوں نے اس خط میں لکھا ہے کہ اگر چہ جامع ایٹمی معاہدے کے بعد ایران کے خلاف ایٹمی معاملے سے متعلق امریکی پابندیوں کا خاتمہ بہت اہم ہے لیکن غیر ایٹمی معاملات سے متعلق پابندیاں بدستور باقی رہیں گی۔

یاد رہے کہ پہلی بار امریکا کے سابق صدر بل کلنٹن نے1995میں ایران کے خلاف امریکا کے ہنگامی حالت کے قانون کا اعلان کیا تھا جس کا مقصد پیٹرولیم کے شعبے میں ایران کی ترقی و پیشرفت کو روکنا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.