تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:42

شامی حکومت پر بمباری نہ کرنےکا فیصلہ درست تھا،اوبامہ

جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی صدر بارک اوبامہ نے کہاہے کہ شامی صدر بشارالاسد کی حکومت کیخلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال پر کوئی فوجی کارروائی نہ کرنے کا کوئی افسوس نہیں ہے ،اسد حکومت کی جانب سے سرخ لکیرعبور کرنے کے باوجود بمباری نہ کرنے کے فیصلے پر فخر ہے۔

ایک انٹرویو میں صدر اوبامہ نے کیمیائی حملے پر شام کے خلاف ممکنہ فوجی حملوں کے فیصلے سے پھر جانے کا دفاع کیا ہے،انھوں نے کہا کہ اسد حکومت پر چڑھائی نہ کرنے پر کوئی افسوس یا ندامت نہیں ہے ، ہماری قومی سلامتی کی مشینری نے روایتی دانش مندی سے کام لیا اور بالکل درست فیصلہ کیا تھا۔

صدر اوبامہ نے کہا کہ عمومی ادراک یہ تھا کہ میری ساکھ دا ئوپر لگ گئی تھی۔امریکا کی ساکھ بھی دائو پر لگی ہوئی تھی۔اس لمحے مجھے وقفے کا بٹن ہی دبانا تھا۔میں جانتا تھا کہ اس کا مجھے سیاسی لحاظ سے خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ حقیقت یہ ہے کہ میں دبائو سے فوری طور پر نکل آیا تھا۔

میں نے اپنے ذہن سے سوچا کہ شام اور جمہوریت کے مفاد کے حوالے سے امریکا کے مفاد میں کیا بہتر ہے۔میرے لیے فیصلہ کرنا بہت مشکل تھا۔میں اس بات میں یقین رکھتا ہوں کہ بالآخر ایک درست فیصلہ کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.