10 مئی 2016
وقت اشاعت: 23:31
امریکا کا داعش کے ایک اہم بم ساز کو گرفتار کرنے کا دعوی
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکا نے شدت پسند تنظیم داعش کے ایک اہم بم بنانے والے دہشتگردکو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیاکے مطابق امریکی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سلیمان داد البقر آئی ایس میں کیمیائی ہتھیار بنانے کا ماہر تھا اور اسے رواں برس فروری میں عراق سے گرفتار کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دوران تفتیش، داد سے ان مقامات کے بارے میں پتا چلا ہے، جہاں اسلامک اسٹیٹ کیمیائی مادے ذخیرہ کرتی تھی اور جہاں ان سے ہتھیار بنائے جاتے تھے۔ امریکی حکام کے بعد ان تفصیلات کے بعد ہی ایسے مراکز کو فضائی حملوں سے تباہ کرنا ممکن ہو سکا تھا۔ اس کام میں ملوث متعدد افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔