تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:24

2015 شامیوں کیلئے انتہائی مصائب کا سال تھا،عالمی امدادی ادارے

جیو نیوز - دمشق.........تیس عالمی امدادی تنظیموں نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ سال شامی شہریوں کے لیے انتہائی مصائب کا سال تھا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز تیس بین الاقوامی امدادی تنظیموں نے ایک مشترکہ رپورٹ میں واضح کیا کہ امدادی تنظیموں کے مطابق گزشتہ برس شامی شہریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ۔اور جنگ کے فریقین نے بدترین تباہی مچائی ۔

اس دوران ہنگامی امداد کو روکا گیا اور علاقوں کو محصور بناتے ہوئے وہاں کے مکینوں کو بنیادی سہولتوں سے محروم کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2015ء کو شامی شہریوں کے ریکارڈ مصائب کا سال قرار دیا جا سکتا ہے۔

اس رپورٹ میں روس، امریکا، فرانس اور برطانیہ کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا گیا کہ ان ممالک نے بھی شام کے حالات خراب کرنے میں کردار ادا کیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.