تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:12

جعل سازوں نے امام کعبہ کے درجنوں فیس بک اکاؤنٹس بنا ڈالے

جیو نیوز - ریاض........مسجد حرام اور مسجد نبوی کے نگراں ادارے نے وضاحت کی ہے کہ امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کوئی ذاتی صفحہ نہیں ہے۔ ان کے نام سے فیس بک پر بنائے گئے تمام صفحات جعلی ہیں جن کا الشیخ سدیس یا حرمین شریفین کے ادارے سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

عرب ٹی وی کے مطابق حریفین شریفین کے ادارے کا کہنا ہے کہ امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس کا کوئی بھی بیان یا تو حرمین کے سماجی رابطے کے خصوصی اکاؤنٹ کے ذریعے شائع کیا جاتا ہے یا وہ مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹیوٹر پر بنے خصوصی پیج سے بیان جاری کرتے ہیں۔

جہاں تک الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام منسوب فیس بک پر بنے اکاؤنٹس کا تعلق ہے تو وہ سب جعلی ہیں جن میں کوئی صداقت نہیں۔خیال رہے کہ حال ہی میں الشیخ عبدالرحمان السدیس کے نام سے فیس بک پر بنے ایک صفحے پر تیونس میں بن قردان کے مقام پر فوج کی کارروائی میں 42 دہشت گردوں کی ہلاکت کی تحسین کی گئی تھی۔

جس کے ساتھ ہی مقتولین کی تصاویر بھی پوسٹ کی گئی تھیں۔اس جعلی اکانٹ پرعبدالرحمان السدیس کے نام سے منسوب بیان میں لکھا گیا ہے کہ ان دہشت گردوں کی ہلاکت کا کریڈٹ صرف تیونس کی مسلح افواج کو جاتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.