11 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:39
حزب اسلامی گلبدین کے 2 ارکان عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل
جیو نیوز - واشنگٹن ...........امریکہ نے حزب اسلامی گلبدین کے 2 ارکان کو عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کردیا ہے ۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اسلامی گلبدین کے 2 اراکان عبداللہ نوبہار اور عبدالصبور کوایگزیکٹوآرڈر13224 کی سیکشن ون بی کے تحت عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کرلیا ، جس کے تحت غیر ملکی افراد پر پابندیاں عائد کی جاتی ہیں جو امریکی شہریوں کی سلامتی یا قومی سلامتی کےلئے خطرہ ہوں۔
محکمہ خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ عبداللہ نوبہار اور عبدالصبور کی امریکہ میں تمام جائیداد ضبط کرلی گئی ہیں اورکوئی بھی ان دونوں سے کسی قسم کا کوئی بھی لین دین نہیں کرسکے گا۔