11 مئی 2016
وقت اشاعت: 6:55
شامی تنازع پر باتمذاکرات:جان کیری سعودی عرب پہنچ گئے
جیو نیوز - واشنگٹن..........امریکی وزیر خارجہ جان کیری جمعہ کو سعودی عرب پہنچ گئے،اور اْن کے دورے کا مقصد شامی امن مذاکرات کے عمل کو تقویت دینا ہے۔
فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی حکام کے ساتھ بات چیت کے بعد جان کیری اختتام ہفتہ پر فرانس پہنچیں گے اور پیرس میں وہ اِسی معاملے پر اپنے یورپی اتحادیوں سے مزید مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ جان کیری سعودی شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات عراقی سرحد کے قریب واقع عسکری نوعیت کے شہر حَفر الباطِن میں کریں گے۔
سعودی شاہ رعد الشمال نامی کثیرالملکی عسکری مشقوں کے معائنے کے لیے حفرالباطن گئے ہوئے ہیں۔ کیری، پیرس میں فرانسیسی، برطانوی، جرمن اور اطالوی وزرائے خارجہ سے بھی ملیں گے۔