تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:11

داعش پاکستانی سرحد سے منسلک افغان ضلع میں محدود ہے،امریکہ

جیو نیوز - کابل..........افغانستان میں امریکی فوج کے بریگیڈیئر جنرل ولسن شوفنر نے کہاہے کہ عسکریت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ افغانستان کے ایک چھوٹے سے علاقے میں موجود ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی جنرل نے کہاکہ افغانستان کے کل 404 اضلاع ہیں اور ان میں سے صرف ایک تک اِس جہادی تنظیم کو محدود کر دیا گیا ہے، واشنگٹن سے ٹیلیفون پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جنرل شوفنر نے کہا کہ جس ضلع میں اسلامک اسٹیٹ موجود ہے، وہ پاکستانی سرحد سے منسلک صوبے ننگرہار کا ایک ضلع ہے۔

گزشتہ برس افغان حکام نے اندازہ لگایا تھا کہ داعش کے ایک ہزار سے تین ہزار تک عسکریت پسند ننگرہار صوبے کے چھ یا سات اضلاع میں سرگرم تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.