11 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:24
صدر اوباما نےجنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کر دیا
جیو نیوز - واشنگٹن......امریکی صدر باراک اوباما نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کو نیٹو کا ٹاپ کمانڈر نامزد کردیا۔ نیٹو نے نامزدگی کی منظوری دے دی۔
پینٹاگون کے مطابق جنرل کرٹس اسکپراٹی اس وقت جنوبی کوریا میں امریکی فوج کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے ہیں اور اب وہ جنرل فلپ بریڈ لووکی جگہ نیٹو سپریم الائیڈ کمانڈر یورپ کا عہدہ سنبھالیں گے۔
اس اقدام کا مقصد مشرقی یورپ میں روس کی جانب سے خطرات کے خلاف نیٹو کی پوزیشن مضبوط بنانا ہے۔ نیٹو کے اعلامیے کے مطابق تنظیم نے جنرل کرٹس اسکپراٹی کی نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔