تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
11 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:29

داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں،جرمن پولیس

جیو نیوز - کراچی....جنگ ویب ڈیسک...جرمنی نے اعلان کیا ہے کہ داعش کی 22 ہزار فائلیں مصدقہ ہیں، داعش میں برطانیہ اور امریکا سمیت 51 ممالک کے شہری شامل ہیں۔

خلیجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق جرمنی کی وفاقی پولیس نے داعش سے متعلق ایسی ہزاروں فائلیں حاصل کر لی ہیں جن کی مدد سے دوسرے ممالک سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کا سراغ لگایا جاسکتا ہے۔ان جنگجوؤں کی آبائی ممالک کو واپسی کی صورت میں ان کے خلاف مقدمے چلانے میں بھی ان فائلوں سے مدد لی جاسکتی ہے۔

جرمنی کی وفاقی پولیس کا یہ اعلان برطانوی ٹیلی ویژن چینل کی اس رپورٹ کے بعد منظرعام پر آیا ہے جس میں اس نے داعش سے متعلق بائیس ہزار فائلیں حاصل کرنے کی اطلاع دی تھی۔ان میں جنگجوؤں کے اصل نام لکھے ہوئے ہیں۔ان کے آبائی ممالک کے نام ، ٹیلی فون نمبرز اور انھیں اسپانسر اور بھرتی کرنے والوں کے نام درج ہیں۔

جرمن میڈیا ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ انھوں نے داعش سے متعلق دستاویزات کے سیکڑوں صفحات حاصل کر لیے ہیں۔یہ وسیع تر ڈیٹا ہے اور اس میں بائیس ہزار سے زیادہ نام ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.