تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:53

یورپی یونین،کیوبا نے باہمی تعلقات کیلئے اہم معاہدے کو شکل دیدی

جیو نیوز - برسلز...... یورپی یونین اور کیوبا نے اپنے باہمی تعلقات کو معمول پر لانے کےلئے ایک اہم معاہدے کو حتمی شکل دےدی ہے۔

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران فیڈریکا موگرینی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اس ڈیل کو سنگ میل قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ایک نئے باب کا آغاز ممکن ہو سکے گا۔

اس ڈیل پر عمل درآمد سے قبل یورپی کمیشن کی جانب سے اس کی منظوری دینا ابھی باقی ہے۔ کیوبا کے وزیر خارجہ نے بھی اس ڈیل کو ایک اہم پیشرفت قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.