تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 14:55

جنوبی ایشیا میں امن کیلئے مسئلہ کشمیر کا حل ضرور ی ہے، یاسین ملک

جیو نیوز - سری نگر...... مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن اور استحکام کیلئے تنازعہ کشمیر کا حل ضروری ہے۔

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محمد یاسین ملک نے یہ بات برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمونڈ کے حالیہ بیان کے رد عمل میں کہی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان بات چیت کیلئے تنازعہ کشمیر کو پیشگی شرط کے طور پر نہیں رکھا جانا چاہیے ۔

محمد یاسین ملک نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیریوں کو گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی جبر و استبداد کا سامنا ہے اور بھارتی فوجیوں نے ایک لاکھ سے زائد کشمیریوں کو شہید جبکہ ہزاروں کو زیر حراست لاپتہ کیا ہے۔ انہو ںنے کہا کہ تنازعہ کشمیرکا نظر انداز کیا جاناہرگز قابل قبول نہیں کیونکہ اس عمل سے کشمیریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.