تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:15

40سال بعد انگولا کے صدر کا اپنے عہدے سے علیحدگی کا اعلان

جیو نیوز - لووانڈا......انگولا کے صدر یوزے ایڈوارڈو ڈوس سانتوس نے کہا ہے کہ وہ 2018 میں اپنے عہدے سے الگ ہو جائینگے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق یوزے سانتوس نے 1979ء میں اقتدار سنبھالا تھا اور وہ تقریباً چار عشروں سے اس افریقی ملک کے صدر ہیں۔

73 سالہ سانتوس پہلے بھی 3مرتبہ سیاست سے کنارہ کشی کا اعلان کر چکے ہیں۔ اسی وجہ سے عوامی حلقوں کو شبہ ہے کہ اس مرتبہ بھی اپنے اعلان کے باوجود یوزے سانتوس صدارتی عہدہ نہیں چھوڑیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.