13 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:7
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجی اہلکار مردہ پایا گیا
جیو نیوز - سرینگر......مقبوضہ کشمیر میںضلع کپواڑہ کے علاقے کرناہ میں بھارتی فوج کے ایک کیمپ میں ایک فوجی اہلکار پراسرار طور پر مردہ پایاگیا ہے۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست ہریانہ سے تعلق رکھنے والے فوجی اہلکار پنکج کمارکو ٹنگڈار کے علاقے بٹہ پورہ میں فوجی بیرک کے اندر بے ہوش پایاگیا ۔اس کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قراردے دیا۔