13 مئی 2016
وقت اشاعت: 16:23
ملائیشیا میں دو آسٹریلوی صحافی گرفتار
جیو نیوز - کوالالمپور...... ملائیشیا میں وزیر اعظم نجیب رزاق سے بدعنوانی کے اسکینڈل کے حوالے سے سوالات پوچھنے والے دو آسٹریلوی صحافیوں کو حراست میں لے کر انہیں ملک نہ چھوڑنے کا پابند کر دیا گیا ہے۔
جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بارے میں خبر، آسٹریلیا کے قومی نشریاتی ادارے اے بی سی نے نشر کی اور زیر حراست صحافیوں کا تعلق بھی اسی ادارے سے ہے۔
رپورٹر لنٹن بیسر اور کیمرہ آپریٹر لوئی اروگلو کو ہفتے کی شب کچنگ شہر میں حراست میں لیا گیا۔واضح رہے کہ ویڈیو فوٹیج میں بیسر کو کوالا لمپور میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں 2006 ءمیں ایک منگولین خاتون کے قتل کے حوالے سے سوال پوچھتے دیکھا جا سکتا ہے۔
شبہ ہے کہ یہ خاتون 2002ءمیں فرانسیسی آب دوزوں کی خریداری کی ایک ڈیل میں ملوث تھی اور اسے خاموش کرنے کے لیے قتل کیا گیا تھا۔نجیب کے دو محافظوں کو اس سلسلے میں سزا سنائی جا چکی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ ان کا اس عورت سے کوئی تعلق نہیں۔