تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:44

شامی صدر اور ان کے اتحادی غلطی پر ہیں،جان کیری

جیو نیوز - پیرس......امریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا ہے کہ شامی صدر بشارالاسد اور اس کے اتحادی شام میں جنگ بندی کی مخالفت کر رہے ہیں۔

پیرس میں یورپین اتحادیوں کے ہمراہ ملاقات کے بعدامریکی وزیر خارجہ جان کیری کا کہنا تھا کہ شامی صدر اور ان کے اتحادی غلطی پر ہیں، شامی وزیر خارجہ ولید المعلم کا بیا ن واضح طورپر امن عمل میں خلل ڈالنے کی کوشش ہے،فرانسیسی وزیرخارجہ نے بھی شامی ہم منصب کے بیان کو جارحیت قرار دیا۔

جان کیری کا کہنا تھا کہ گذشتہ 3ہفتوں کے دوران 600 سے زائدداعش کے دہشتگرد مارے جاچکے ہیں جبکہ 3ہزار مربع کلو میٹر کارقبہ داعش کے قبضے سےچھڑایا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.