تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 21:44

شمالی کوریا کی آبدوز غائب،ڈوب چکی ہے،امریکی میڈیا

جیو نیوز - واشنگٹن............امریکی ذرائع ابلاغ نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی ایک آبدوز لاپتہ ہو گئی ہے اور خیال کیا جا رہے ہے کہ وہ ڈوب چکی ہے۔

امریکہ کی فوج سے قریبی تعلق والے جریدے کے مطابق شمالی کوریا کی آبدوز ایک ایسے وقت لاپتہ ہوئی ہے جب خطے میں جنوبی کوریا اور امریکہ کے ہزاروں فوجی اب تک دونوں ملکوں کی سب سے بڑی فوجی مشقوں میں شریک ہیں۔

یو ایس نیول انسٹی ٹیوٹ جنرل کے مطابق امریکی نیوی شمالی کوریا کی اس آبدوز پر نظر رکھے ہوئے تھی جب وہ لاپتہ ہوئی۔یو ایس نیول انسٹیٹوٹ جنرل کے مطابق شمالی کوریا کے پاس مختلف سائزوں کی ستر آبدوزیں ہیں۔امریکی ٹی وی کے مطابق امریکی نیوی کے مشاہدے میں آیا ہے کہ شمالی کوریا اب اس آبدوزکو ڈھونڈ رہا ہے۔

مشرقی ساحل پر شمالی کوریا کے آبدوزوں کے دو مرکز ہیں اور یہ آبدوز اسی علاقے میں لاپتہ ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.