تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
13 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:49

ترکش فوج کی شام میں موجودگی کے ثبوت موجود ہیں،روس

جیو نیوز - ماسکو......روسی وزیرخارجہ سرگئی لاروف کا کہنا ہے کہ روس کے پاس ترک فوج کی شام میں موجودگی کے ثبوت موجود ہیں۔

روسی وزیرخارجہ نے اپنے ایک انٹرویو میں الزام عائد کیا کہ ترکی شام کے ساتھ اپنی سرحدوں میں عسکری سرگرمیوں کو مسلسل وسعت دے رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ترکی اب شامی سرزمین پر عسکری طور پر محفوظ مقامات بنانے کو اپنا حق قرار دینے لگا ہے۔روسی وزیر خارجہ کی جانب سے یہ بیان دونوں ممالک کے درمیان پہلے سے کشیدہ صورت حال میں مزید تناؤ کا باعث ہو سکتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.