تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
14 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:9

اترپردیش میں ٹریفک حادثہ، 11 باراتی ہلاک

جیو نیوز - لکھنو..........بھارتی ریاست اترپردیش میں ٹریفک کے حادثے میں 11 باراتی ہلاک اور 9 زخمی ہو گئے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے ضلع فیروز آباد کے شمالی علاقے میں تیز رفتار ٹرک نے باراتیوں کو کچل ڈالا جس کے نتیجے میں آٹھ موقع پر ہلاک ہو گئے جن میں سے تین ہسپتال میں دم توڑ گئے جبکہ 9 افراد زخمی ہیں جنھیں ہسپتال داخل کرایا گیا ہے۔

حکام کے مطابق ستیہ نگر کے رہائشی سونو شرما کی بارات بمبا کی بارات ہائوس چوراہے پر ایک پرائیورٹ گیسٹ ہائوس کے لیے روانہ ہوئی تھی باراتی سڑک پر ناچتے گاتے آگے بڑھ رہے تھے کہ اس دوران ایک بے قابو ٹرک نے باراتیوں کو اپنی زد میں لے لیا جس سے 8 افراد موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

حادثے میں 12 افراد بری طرح زخمی ہو گئے تھے تاہم بعد میں تین زخمی دم توڑ گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.