15 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:38
روس نےشام سےفوج واپس بلانےکااعلان کردیا
جیو نیوز - ماسکو......روس نےشام سےفوج واپس بلانےکااعلان کردیا ہے،روس کے صدرولادیمیرپوٹن کا کہنا ہے کہ شام میں اہم مقاصد حاصل کر لئے۔
ایک غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق روسی صدر کا شام سے فوج واپس بلانے کے اعلان کے بعد کہنا ہے کہ روسی افواج نے شام میں اہم مقاصد حاصل کرلیے ہیں ،جس کے بعد فوج کی واپسی کا اعلان کیا گیا تاہم روس نے بحری اور فضائی آپریشن جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔