15 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:27
ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے سامنے مخالفین کا پرامن مظاہرہ
جیو نیوز - ورجینیا.......شمالی کیرولینا میں امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر مظاہرین نے پرامن مظاہرہ کیا گیا۔
امریکی صدارتی امیدواروں کی دوڑ میں شامل ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی اور مظاہرین شمالی کیرولاینا کے علاقے ہکری میں جمع ہوگئے اور مہم کے متنازع پلیٹ فارم پر،پرامن انداز میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
اس سے قبل ڈونلڈ ٹرمپ کے مسلمانوں اور میکسیکن کے لئے نفرت انگیز بیانات پرحامیوں اور مظاہرین کے خلاف جھڑپیں بھی ہوچکی ہیں ۔