تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
16 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:30

بنگلا دیش:ساڑھے 8ارب کی چوری،مرکزی بینک کا گورنر مستعفی

جیو نیوز - ڈھاکا ......ہیکرزکی 8 ارب48 کروڑ روپے کی چوری پر بنگلادیش کے مرکزی بینک کے گورنر نے ذمہ داری قبول کرتے ہوئے استعفیٰ دے دیا۔

مرکزی بینک کے گورنر عطی الرحمان کا کہنا ہے کہ ان کا استعفیٰ وزیر اعظم شیخ حسینہ نے قبول کر لیا ہے۔

بنگلادیش کی تاریخ کی سب سے بڑی سائبر چوری4 اور 5 فروری کے درمیان کی گئی تھی،جب نامعلوم ہیکرز نے بنگلادیش بینک کے کمپیوٹر تک رسائی حاصل کی اور بینک کے ریزرو اکاؤنٹ سے 8 ارب 48کروڑ چرا لئے، یہ پیسے فلپائن کے کسینو میں ٹرانسفر کئے گئے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.