16 مئی 2016
وقت اشاعت: 1:35
بھارتی ریاست تلنگانہ میں لڑکی کا پولیس اسٹیشن میں ہنگامہ
جیو نیوز - نئی دہلی ......بھارتی ریاست تلنگانہ میں لڑکی نے دوستوں کی گرفتاری پر پولیس اسٹیشن میں شدید ہنگامہ آرائی کی ،لڑکی نے غصے میں تمام چیزیں زمین پر پھینک دیں،پولیس نےلڑکی کےدوستوں کو غلط ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کیاتھا۔
بھارتی ریاست تلنگانہ میں دوستوں کی گرفتاری پر لڑکی نے پولیس اسٹیشن میں شدید ہنگامہ آرائی کی اور میز پر رکھی تمام چیزیں زمین پر پھینکی اور اہلکاروں کو دھمکیاں بھی دیں۔
پولیس نے لڑکی سمیت 4 افراد کے خلاف کیس درج کرلیا،جس میں لڑکی اور اس کے دوستوں کی نشے میں گاڑی چلانے کے جرم میں گرفتاری ظاہر کی گئی ہے۔