تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
17 مئی 2016
وقت اشاعت: 10:23

دبئی :موسم کی منفی تصاویر آن لائن پوسٹ کرنا جرم قرار

جیو نیوز - دبئی .........دبئی حکام نے خبردار کیا ہے کہ حالیہ خراب موسم کے بعد متحدہ عرب امارات میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال کی عکاسی کرتی منفی تصاویر آن لائن پوسٹ کرنا غیر قانونی اور قابل سزا جرم ہے۔

وزارت داخلہ حکام کے مطابق متحدہ عرب امارات سائیبر کرائم لاء کے تحت ان فراد پر 10 لاکھ درہم جرمانہ اور قید کی سزا ہوسکتی ہے جو ایسی آن لائن تصاویر کی پو سٹ کریںجس سے ملک کی ساکھ کو نقصان پہنچے۔

مقامی رہائشیوں کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ چند تصاویر کو بنیاد بنا کر خراب موسم کا خود ساختہ نقشہ کھینچنے کے شوق میں خود کو مشکل میں نہڈالیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.