تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 0:54

انڈونیشی پولیس کی فائرنگ سے دو چینی عسکریت پسند ہلاک

جیو نیوز - جکارتہ.........انڈونیشیا کی پولیس نے کہاہے کہ اْس نے دو مشتبہ عسکریت پسندوں کو ہلاک کر دیا ہے، جن کی شناخت چین کے نسلی مسلمان گروپ ایغور کے ارکان کے طور پر ہوئی ہے۔

مقامی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں پولیس نے بتایا کہ یہ دونوں عسکریت پسند وسطی سْلاویسی کے علاقے میں فائرنگ کے ایک تبادلے کے دوران مارے گئے۔ انڈونیشی پولیس وہاں ملک کے سب سے زیادہ مطلوب انتہا پسندوں کی تلاش کے لیے آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں۔

حکام کا خیال ہے کہ ایغور شدت پسندوں کا ایک گروپ مقامی عسکریت پسندوں کے ساتھ مل کر کارروائیاں کرنے کے لیے انڈونیشیا پہنچا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.