تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 15:42

برازیل : سابق صدر کو چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کیخلاف مظاہرے

جیو نیوز - براسیلیا…برازیل کی صدر ڈلما روسیف کی جانب سے کرپشن الزامات کے باوجود سابق صدر لولا ڈی سلوا کو چیف آف اسٹاف مقرر کرنے کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے ہیں۔

برازیل کے دارالحکومت براسیلیا میں ہزاروں افراد سڑکوں پر نکل آئے ۔ مظاہرین نے صدارتی محل کے باہر لولا ڈی سلوا کی بطور چیف آف اسٹاف تقرری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ ساو پاولو میں بھی ہزاروں افراد لولا ڈی سلوا کی تقرری کے خلاف احتجاج کیا ۔

سابق صدر لولا ڈی سلوا کے خلاف منی لانڈرنگ اور دھوکا دہی الزامات مقدمات ہیں۔ تاہم انہوں نے تمام مقدمات میں سپریم کورٹ سے استثنا حاصل کیا ہے ۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ لولا ڈی سلوا کی تقرری غیر آئینی ہے ۔ صدر ڈلما روسیف تقرری کے ذریعے لولا ڈی سلوا کو کرپشن کے مقدمات سے بچانا چاہتی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.