18 مئی 2016
وقت اشاعت: 17:3
نائیجریا:خودکش دھماکوں میں 22 افراد ہلاک، 18 زخمی ا
جیو نیوز - بوجا…نائیجریا کے شہر مید گوری میں مسجد کے باہر خودکش دھماکوں سے 22 افراد ہلاک ،18 زخمی ہو گئے۔
یہ حادثہ گزشتہ روز پیش آیا جب صبح کے وقت مسجد کے باہر 2خاتون خودکش بمبار نے دھماکے کئے ۔ایک دھماکے میں مسجد کو نشانہ بنایا گیا دوسرا دھماکا مسجد سے 50 میٹر دور کیا گیا۔
دھماکوں کے بعد علاقے کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے جبکہ دھماکوں کی ذمہ داری بھی اب تک کسی نے قبول نہیں کی ہے۔