تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
18 مئی 2016
وقت اشاعت: 22:55

بلجیم:پناہ گزینوں پر تشدد کا الزام، 4 پولیس افسران گرفتار

جیو نیوز - برسلز......خالد حمید فاروقی...... بلجیم پولیس کے چار افسران کو سیاسی پناہ گزینوں اور قانونی دستاویزات کے بغیر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے اور لوٹنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔

چاروں پولیس افسران مہاجرین اور دوسرے کمزور غیر ملکیوں کو مختلف چائے خانوں اور دیگر جگہوں سے اُٹھاتے اور دور دراز لے جاکر لوٹتے تھے جبکہ زیادہ تر ان لوگوں کو نشانہ بنایا جاتا تھا جو کسی قسم کی شکایت کرنے کے قابل نہ ہوں۔

یہ کارروائیاں بلجیم کے دوسرے بڑے شہر اینٹورین میں کئی ماہ سے جاری تھیں۔ اینٹورین کے میئر کا کہنا ہے کہ یہ بلجیم کی پولیس کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے۔ گرین پارٹی نے خاص طور پر مطالبہ کیا ہے کہ اس کیس اور پولیس کی کارکردگی کے بارے میں کھلی اور ٹرانسپیرنٹ پالیسی کی ضرورت ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.