19 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:10
شمالی کوریا امریکی طالب علم کوفوری رہا کرے،جوش ارنسٹ
جیو نیوز - واشنگٹن.......... امریکا نے شمالی کوریا سے امریکی طالب علم کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق شمالی کوریا میں 21 سالہ امریکی طالب علم اوٹو وارمبائر کو ریاست کے خلاف جرائم کے الزام کے تحت 15 سال قید بامشقت کی سزا سنا دی گئی ہے۔وائٹ ہائوس کے ترجمان نے شمالی کوریا پر امریکی شہریوں کوسیاسی ایجنڈے کے حصول کے لیے مہرے کے طور استعمال کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔
وائٹ ہائوس کے ترجمان جوش ارنسٹ کا کہنا تھا کہ ہم شمالی کوریا کی حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ انھیں خصوصی طور پر عام معافی دی جائے اور فورا ًرہا کیا جائے۔
شمالی کوریا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق اوٹو وارمبائر نامی اس طالب علم نے جنوری میں شمالی کوریا کے دورے کے موقع پر ایک ہوٹل سے پروپیگنڈہ کے لیے استعمال ہونے والا سائن بورڈ چوری کرنے کی کوشش کی تھی۔