تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 2:58

شیوسینا مسلم رہنما اسدالدین اویسی کے بیان پر بھڑک اٹھی

جیو نیوز - نئی دہلی.......بھارتی انتہا پسند تنظیم شیوسینا مسلم رہنما اسد الدین اویسی کے بیان پر بھڑک اٹھی۔ شیو سینا نے اسد اویسی کی شہریت اور حق رائے دہی چھیننے کا مطالبہ کردیا۔

مجلس اتحاد مسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے "بھارت ماتا کی جے" کا نعرہ لگانے سے انکار کیا تھا۔ شیو سینا کا کہنا ہے کہ اویسی نے قوم کی توہین کی ہے، ان کے خلاف صدائے احتجاج بلند کی جائے۔

شیو سینا نے اسد الدین اویسی کے گھر کے باہر "غدار" کے پوسٹر بھی لگادیے جبکہ ہندو انتہا پسندوں نے اسد الدین اویسی کے گھر کے باہر مظاہرہ بھی کیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.