19 مئی 2016
وقت اشاعت: 3:14
بھارتی لوک سبھا میں اسدالدین اویسی کی وزیر خارجہ پر کڑی تنقید
جیو نیوز - نئی دہلی......بھارتی لوک سبھا میں اسد الدین اویسی نے وزیر خارجہ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پٹھان کوٹ میں بارہ گھنٹے تک این ایس جی خالی عمارت پر فائرنگ کرتی رہی،بارہ گھنٹوں بعد معلوم ہوا کہ عمارت خالی ہے۔
صدر مجلس اتحاد مسلمین اسدالدین اویسی کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر خارجہ کہتے ہیں پاکستانی ٹیم کو پٹھان کوٹ بیس کے اندر نہیں جانے دیں گے، وزیر داخلہ کہتے ہیں پاکستانی ٹیم کو اندر جانے دیں گے، پہلے خود طے کرلیں کہ کرنا کیا ہے۔