تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 7:57

اردن میں زائرین سے بھری بس الٹنے سے 14 فلسطینی شہید

جیو نیوز - امان......... اردن میں سعودی عرب کی سرحد کے قریب فلسطینی زائرین کی بس کو حادثہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 زائرین جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

اردن کے شہری دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ بدھ کی رات دارالحکومت سے 230 کلومیٹر دور اس وقت پیش آیا جب بدقسمت بس موداوارا بارڈر کراس کررہی تھی۔حکام کے مطابق زائرین عمرے ادا کرنے کے لئے سعودی عرب جارہے تھے کہ بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں چودہ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

زخمی ہونے والے کئی افراد کی حالت نازک ہے جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد دی جارہی ہیں۔ حکام نے حادثے میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔دوسری جانب فلسطینی اتھارٹی نے بس حادثے میں 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق فلسطین سے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.