تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
19 مئی 2016
وقت اشاعت: 8:45

نئی دہلی ائیر پورٹ پر بم کی اطلاع ، دو پروازیں منسوخ

جیو نیوز - نئی دہلی.........بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اندرا گاندھی ائیر پورٹ پر بم کی اطلاع پر دو مسافر طیاروں کی روانگی منسوخ کر دی گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق نیپال ائیر لائن اور ایئر انڈیا کی پروازوں کو بم رکھے جانے کی اطلاع موصول ہونے کے بعد حکام حرکت میں آگئے اور فوراً تمام مسافروں کو جہازوں سے اتار لیا گیا۔جہازوں کو گراؤنڈ کرنے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ان کی تلاشی شروع کر دی ہے۔

علاوہ ازیں تمام مسافروں کا سامان بھی دو بار چیک کیا گیا۔ ایئر انڈیا کے طیارے کے مسافروں میں بھارتی پارلیمنٹ کے چار ارکان بھی شامل تھے۔بم کی اطلاع دینے والے شخص نے خود کو بھارتی خفیہ ادارے سی بی آئی کا اہلکار بتایا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.