تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 11:24

ایشیاء پیسفک: چین اور امریکا کا جوہری سیکیورٹی سینٹر فعال ہو گیا

جیو نیوز - بیجنگ......... ایشیاء پیسفک خطے میں چین اور امریکا کا جوہری سیکیورٹی سینٹر فعال ہو گیا۔

چینی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ ایشیا پیسفک خطے کا سب سے بڑا جوہری سیکیورٹی سینٹر ہے جس پر چین اور امریکا نے سرمایہ کاری کی ہے اور چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی اور امریکی توانائی کے محکمے نے اسے تعمیر کیا ہے۔

چائنا اٹامک انرجی اتھارٹی کے سربراہ ژو ڈاشی نے کہا ہے کہ اس سینٹر پر چین اور خطے کے 2 ہزار جوہری سیکیورٹی اسٹاف کو تریت دی جا سکے گی۔اس سینٹر کی تعمیر کا آغاز دسمبر 2013ء میں شروع ہوا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.