تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
20 مئی 2016
وقت اشاعت: 13:45

اتحادیوں کے عراق اور شام میں فضائی حملے، بائیس جنگجوہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن...........امریکا اور اْس کے اتحادیوں نے عراق اور شام میں دہشت گرد تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ کے عسکریت پسندوں کے خلاف بیس فضائی حملے کیے جس کے نتیجے میں 22جنگجوہلاک ہوگئے۔

عراق میں سات شہروں کے قریب کیے گئے گیارہ حملوں میں ہیڈکوارٹرز اور ٹیکٹیکل یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا ۔گاڑیوں، بھاری مشین گن پوزیشنوں، ایک سرنگ اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات فضائی آپریشنز کے نگران اتحاد کی جانب سے بتائی گئی ہے۔

کمبائنڈ جوائنٹ ٹاسک فورس کی جانب سے جمعے کو جاری کیے جانے والے ایک بیان کے مطابق شام کے تین شہروں کے قریب اہم ٹھکانوں پر نو حملے کیے گئے اور متعدد پوزیشنیں تباہ کر دی گئیں۔

عراق میں سات شہروں کے قریب کیے گئے گیارہ حملوں میں ہیڈکوارٹرز اور ٹیکٹیکل یونٹوں کو نشانہ بنایا گیا اور گاڑیوں، بھاری مشین گن پوزیشنوں، ایک سرنگ اور دیگر اہداف کو تباہ کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.